لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سی سی پی او لاہور اور انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لکھا کہ پولیس دوبارہ میرے گھر داخل ہوئی اور تلاشی لی، پولیس کے پاس کوئی وارنٹ نہیں تھا، گھر والوں کو ہراساں کیا۔
حماد اظہر نے لکھا کہ پولیس چھاپوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی کھلی حلاف ورزی ہوئی، سی سی پی او لاہور اور انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت درخوست جمع کرا رہا ہوں۔
پولیس دوبارہ میرے گھر داخل ہوئی ، سارے گھر کی تلاشی لی اور گھر والوں کو ہراساں کیا۔ کوئی وارنٹ نہیں تھا۔ اسلام آباد ہائی کوڑٹ اور آج لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی کھلی حلاف وزی ہوئی۔ سی سی پی او لاہور اور انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخوست جمع کروا رہا ہوں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 24, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں حماد اظہر نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہی ہیں جو غیر قانونی ہیں، ہمارے کارکنوں کو اغوا اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
Honourable Chief Justice High Court, our houses are being raided without cause and in violation of law. Our workers are being kidnapped and their families harassed. The court has deferred hearing till tomorrow. Justice delayed is justice denied. https://t.co/CK5v5gcQ50
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 24, 2022