بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

جج کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرنے والے شہری کو سزا ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی عدالتی تاریخ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں جج کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرنے والے شہری کو ہی سزا سنا دی گئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے شہری کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ اس نے اپنی ایک درخواست مسترد کرنے والے جج کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

شہری کی شناخت نریش شرما کے نام سے ہوئی جسے دہلی ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے جج جسٹس شیلندر کور اور جسٹس سریش کمار کیت کی جانب سے سزا دی گئی۔

جج صاحبان نے ریماکس دیے کہ نریش شرما کے خلاف رواں سال اگست میں مجرمانہ توہین عدالت کی کارروائی کی گئی لیکن اسے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہوا۔ شہری کو توہین عدالت ایکٹ 1971 کے تحت مجرم قرار دیا گیا۔

نریش شرما کو 6 ماہ قید کی سزا کے ساتھ اس پر 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جو ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو 7 دن کی اضافی سزا دی جائے گی۔

جج صاحبان نے ریماکس دیے کہ مجرم نے جج کو چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ مجرمانہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے میں ملوث ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں