منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

عمران خان توہین عدالت کیس کا فیصلہ 27ستمبرکو سنایا جائیگا،الیکشن کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے جواب پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ 27ستمبرکو سنایا جائیگا، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے جواب پر غور کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، عمران خان آج پھر پیش نہ ہوئے ، عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا، جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کوئی توہین عدالت نہیں کی ، وکیل بابراعوان کی توہین عدالت درخواست خارج کرنےکی استدعا کی اور کہا کہ ہم نے جواب جمع کرا دیا ہے درخواست کو خارج کی جائے۔

سماعت میں وکیل بابراعوان نے کہا کہ توہین عدالت کیس پر بحث کرنا چاہتا ہوں، جس پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے کہا کہ توہین عدالت پر جواب چاہئے تھا آپ نے جمع کرادیا، آپ کی بحث تین سال سے سن رہے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ پہلے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع کراچکا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس پر کل فل بینچ سماعت کرے گا۔

سماعت کے دوران درخواست گزاراکبر ایس بابر کے وکیل کا کہنا تھا کہ جس پرشوکازنوٹس جاری ہوااس پر جواب نہیں جمع کرایاگیا، عمران خان نے جواب میں ابھی تک معافی نہیں مانگی، معافی کالفظ استعمال نہیں کرنا تو انگریزی کا کوئی اور لفظ استعمال کیا جائے۔


مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری


الیکشن کمیشن نے عمران خان کے جواب پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ عمران خان توہین عدالت کیس کا فیصلہ 27ستمبرکو سنایا جائے گا، آپ کے جواب پر غور کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں الیکشن کمشنر نے توہین عدالت کیس عمران خان کے پیش نہ ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور 25 ستمبر کو عمران خان کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ عمران خان کیخلاف اکبرایس بابرنےتوہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں