تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل 11 بجے سماعت کرے گا۔

ادھر وزارت داخلہ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے خلاف مزید شواہد جمع کروا دیے۔

شواہد میں مختلف پی ٹی آئی راہنماؤں کے ٹوئٹس اور اخباری تراشے شامل ہیں۔ ان میں 25 مئی کے احتجاج کے دوران کے مختلف ویڈیو کلپس بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب مارچ  اور احتجاج کے اعلانات کر رہے ہیں، وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پُرامن احتجاج کی اجازت دی تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔

15 اکتوبر کو حکومت نے عدالت سے توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔

Comments

- Advertisement -