تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

توہین عدالت کیس:عمران خان نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توہین عدالت کیس میں بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں کہا اگر جج سمجھیں کہ ریڈ لائن کراس کی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق جج مخالف توہین آمیز الفاظ پر توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصا عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا،

عمران خان کی جانب سے آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا گیا، عمران خان نے اپنے بیان حلفی میں عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔

عمران خان نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت کے سامنے جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا، عدالت اطمینان کے مزید کچھ کہے تو اس حوالے سے مزید اقدام کرنے کو تیار ہوں۔

بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ اگر جج سمجھیں کہ ریڈ لائن کراس کی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں، 22ستمبرکوعدالت میں دیے گئے بیان پر قائم ہوں اوراس پرعمل کروں گا۔

تقریرمیں جج کو دھمکی دینےکا ارادہ نہیں تھا، یکشن لینے سے مراد لیگل ایکشن کے سوا کچھ نہیں تھا۔

یاد رہے گذشتہ سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں کہا کہ خاتون جج کے پاس جاکرمعافی مانگنے کے لیے تیارہوں، آئندہ اس قسم کی کوئی بات نہیں کروں گا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی فرد جرم موخر کرتے ہوئے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آج چارج فریم نہیں کر رہے،بیان حلفی پرغورکریں گے، توہین عدالت کیس کبھی بھی اچھا نہیں لگتا،اپنے الفاظ واپس لینےپرآپ کوسراہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -