جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

عدالتی حکم کے باجود سفری پابندی کی فہرست سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کا کیس

اشتہار

حیرت انگیز

عدالتی حکم کے باجود سفری پابندی کی فہرست سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باجود پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہیں نکالا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین کل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست پرسماعت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خانم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عدالت نے فواد چوہدری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود سینئر سیاستدان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہیں نکالا گیا۔

فواد چوہدری نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائرکررکھی ہے، ایڈووکیٹ فیصل فرید چوہدری کل فواد چوہدری کی جانب سےعدالت میں پیش ہونگے۔

جیلوں میں قید سیاسی لیڈر اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، فواد چوہدری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں