توہین عدالت کیس: الیکشن کمیشن کی دانیال عزیز کو 19 جولائی تک مہلت -
The news is by your side.

Advertisement

توہین عدالت کیس: الیکشن کمیشن کی دانیال عزیز کو 19 جولائی تک مہلت

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی۔ عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق سماعت بھی 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا جواب نہ آیا۔

لیگی رہنما نے الیکشن کمیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا جواب تو تیار ہے مگر کم وقت کے باعث وکیل سے مشاورت کرکے اس کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی طرح بھگوڑے نہیں ہیں، جواب ضرور جمع کروائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کو جواب جمع کروانے کے لیے 19 جولائی تک کا وقت دے دیا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی بھی سماعت کی۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ اسی قسم کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکلا کے دلائل پر کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کیے تھے جس پر حمزہ شہباز نے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔


Comments

comments

یہ بھی پڑھیں