تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان اپنے وکیل حامد خان کے ہمراہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔

توہین عدالت کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پیش نہ ہوسکے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم نے آپ کا بیان حلفی پڑھا ہے، کچھ اور کہنا چاہتے ہیں؟ بادی النظر میں یہ توہین عدالت تھی لیکن عمران خان نے نیک نیتی ثابت کی اور معافی مانگنے گئے، ہم توہین عدالت کا نوٹس خارج کرکے کارروائی ختم کر رہے ہیں، یہ لارجر بینچ کا متفقہ فیصلہ ہے اور ہم عمران خان کے کنڈیکٹ سے بھی مطمئن ہیں، جس کے بعد عدالت نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج کرتے ہوئے کارروائی ختم کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر عدالتی معاون نے کہا کہ عمران خان نے بیان حلفی میں غیر مشروط معافی نہیں مانگی، جس پر چیف جسٹس نے انہیں کہا کہ آپ اپنی تحریری معروضات جمع کرا دیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان واپس روانہ ہوگئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ عدلیہ نے بڑے زبردست فیصلے کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -