تازہ ترین

شہباز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اسپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اسپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں سیکرٹری خزانہ کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مذکورہ حکومت شخصیات نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کےحکم کی توہین کی، الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے نہ دیکر توہین عدالت کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف،مریم نواز ،اسحاق ڈار کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سیکرٹری خزانہ کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -