بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں 3روز کے دوران 6 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، تین دنوں کے دوران 6 روپے بڑھ گئے۔ ہول سیل مارکیٹ میں ایک کلو چینی86 روپے کی ہوگئی۔

ہول سیل بازار میں چینی کی 100کلو بوری پر200 روپے بڑھی۔

ہول سیل مارکیٹ میں100 کلو چینی کی بوری8600روپے ہوگئی۔ جبکہ ریٹیل میں چینی3روپے اضافے سے 94روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام کو اب چینی کی بڑھتی قیمتوں نے بھی پریشان کردیا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں