جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

’آئینی ترامیم معاملے پر جے یو آئی کسی کے ساتھ ایک پیج پر نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے واضح کہا ہے کہ ان کی جماعت آئینی ترامیم کے معاملے پر کسی کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  کے ساتھ مشترکہ آئینی مسودے کی تیاری کا تاثر درست نہیں۔ آئینی ترامیم پر جے یو آئی کا اپنا مؤقف ہے اور حکومت کو آئینی ترامیم کیلیے پہلے دستاویزات کو دکھانا ہوگا۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی یا حکومت سے کسی آئینی مسودے پر اتفاق نہیں ہوا۔ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور نہ حکومت کے ساتھ، بلکہ جے یو آئی صرف جے یو آئی کے ساتھ ہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیا۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی اپوزیشن میں ہے، ایشو کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں۔ آئینی ترامیم کے معاملے پر کسی کے ساتھ ایک پیج پر نہیں۔ سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم افسوسناک ہے۔ آئین کی خلاف ورزی کا ہر کوئی مر تکب ہو رہا ہے۔

جے یو آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ آئینی عدالت پر مولانا فضل الرحمان کا موقف سامنے آ چکا ہے اور وہ قومی اسمبلی میں بیان دے چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں