جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی متنازع شہریت ایکٹ انسانی حقوق کے منافی ہے، اقوام متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن:اقوام متحدہ نے بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی متنازع شہریت ایکٹ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

نسل کشی کی روک تھام کےخصوصی مشیر اڈاماڈینگ نے اپنےبیان میں کہا کہ بھارت میں شہریت ایکٹ کےبعد سے اقلیتوں سےنفرت انگیز سلوک اختیار کیا گیا، بھارتی متنازع شہریت ایکٹ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

خصوصی مشیر یواین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریت بل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پرتشددتشویشناک ہے، مخصوص اقلیتوں کی شہریت کاعمل تیز کیا گیا مگر مسلمانوں کوعمل میں شامل نہیں کیاگیا۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے مشیر نے بھارتی رکن پارلیمنٹ سبرامانین سوامی کے بیان پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمنٹ سوامی نےکہاتمام لوگ برابرنہیں، رکن پارلیمنٹ نےکہا مسلمان مساوی زمرے میں نہیں آتے ایسے بیانات انتہائی تشویشناک ہیں۔

مشیر نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر اور دوسروں کو غیرمہذب کرناعالمی اصولوں اور اقدارکےمنافی ہیں، بھارتی حکومت بین الاقوامی معیارپرعمل پیراہو اور کوروناجیسی بحرانی صورتحاک میں اتحادو یکجہتی کامظاہرہ کیاجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں