اسلام آباد : متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر فرد جرم عائد کردی گئی، فردِ جرم عائد کیے جانے کے وقت دونوں کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی اسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
دوران سماعت ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور دونوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے فرد جرم عائد کی ، فردِ جرم عائد کیے جانے کے وقت دونوں کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے، اور ان کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ دونوں کہاں ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں عدالت میں پیش ہوئے تھے اور بعد ازاں راولپنڈی کی ایک اور پیشی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
عدالت نے فردِ جرم پڑھ کر سنائی اور استغاثہ کے گواہان کو ڈیرھ بجے طلب کرلیا۔
جج نے معاون وکیل کو ہدایت کی کہ فردِ جرم کی کاپی حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار کے تحت درخواست دائر کریں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں ڈیرھ بجے تک وقفہ کردیا۔


