اسلام آباد: متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اورہادی علی کو قید کی سزا سنادی گئی ، پیکا ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دونوں کو 5، 5 سال قید جبکہ سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید کی سزائیں دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے دونوں ملزمان کو پیکا ایکٹ کے تحت مختلف دفعات میں سزا سنائی۔
پیکا ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دونوں کو 5، 5 سال قید جبکہ سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید کی سزائیں دی گئیں۔
عدالت نے سیکشن 9 اور 10 کے تحت دونوں کو 50 لاکھ اور 3 کروڑ روپے جرمانےکی سزاسنائی جبکہ سیکشن 26 کے تحت بھی دونوں کو 2،2 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سنایا۔
یاد رہے ایمان مزاری اور ہادی علی کو اسلام آباد کے سرینا چوک کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جارہے تھے، ان کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی بھی تھے۔
بعد ازاں گرفتار وکلا کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


