جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

احتساب عدالتوں میں مقدمات میں سزا کی شرح 70 فیصد ہے، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرُعزم ہے اور نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام قومی فرض سمجھ کر کر رہےہیں۔

نیب افسران کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب افسران ادارےکی کرپشن فری پاکستان پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور کرپشن کے خاتمے کو افسران قومی فریضہ کے طور پر ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالتوں میں مقدمات میں سزا کی شرح 70 فیصدہے ہم بدعنوانی کوآہنی ہاتھوں سےنمٹنے اور جڑ سے اکھاڑ نےکیلئےپُرعزم ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بتایا کہ نیب کی آپریشنل میتھڈالوجی میں تین مرحلے شامل ہیں، آپریشنل میتھڈالوجی شکایت کی جانچ، انکوائری اورانویسٹی گیشن پرمشتمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانزک سائنس لیبارٹری سےانویسٹی گیشن معیار بہترہوا ہے، نیب کرپشن فری پاکستان کے لیے بلا امتیاز و تفریق بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں