تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں‌ میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ  کیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک ہوگئی ہے۔

کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئل، گھی، چائے، دودھ مہنگا ہوگیا

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا آئل چار سو تریسٹھ روپے سے بڑھ کر چار سو تراسی روپے فی لیٹر ہوگیا تھا جبکہ حبیب آئل تین سو اٹھاسی روپے سے بڑھ کر چار سو آٹھ روپے لیٹر کردیا گیا تھا۔

مختلف برانڈز کی چائے پینتالیس روپے اضافے سے ایک ہزار اناسی روپے کلو ہو گئی، شربت روح افزا کی ڈیڑھ لیٹر بوتل دو سو اکتالیس سے بڑھ کر 276 روپے ہو گئی جبکہ جام شیریں کی ڈیڑھ لیٹر بوتل چار سو سینتیس روپے سے بڑھ کر چار سو پچتھر روپے ہو گئی۔

دودھ کا پیکٹ ایک سو بیالیس روپے سے بڑھ کر ایک سو باسٹھ روپے لیٹر ہو گیا، دال چنا ایک سو ساٹھ، سفید چنے دو سو تیرا روپے اور دال ماش دو سو اٹھتر روپے کلو کی ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -