بنوں : صوبہ خیبرپختونخوا کےعلاقے بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کےعلاقے بنوں میں پولیس پر حملے جاری ہے، بنوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے تین واقعات میں ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار شہید دو زخمی ہوگئے
منڈان روڈ چشتہ ور پل کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا، حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکارکوانسدادپولیومہم کی ڈیوٹی کیلئےجاتےوقت نشانہ بنایا گیا۔
انسدادپولیو ٹیم پر فائرنگ کا ایک اور تلگی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انسدادپولیو ٹیم کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں انسدادپولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
چیئرمین پی پی نے بنوں میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید پولیس اہلکار اشرف خان قوم کابہادرسپوت تھا،قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کےپی پولیس کی قربانیاں اور عزم بے مثال ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور پولیو کے خاتمے سےمتعلق قوم یک آواز ہے،دونوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔