تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خاتون چلتی ٹرین کی زد میں آگئی، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

بھارت میں خاتون ٹرین میں چڑھنے کے دوران اس کی زد میں آگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست ممبئی میں خاتون ٹرین میں چڑھنے کے دوران ٹریک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی، خاتون پولیس اہلکار نے بھاگ کر خاتون کی جان بچالی۔

پولیس کانسٹیبل سپنا گولکر اتوار کی رات ممبئی کے بائیکلا ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر تھیں جب اس نے مسافر کو توازن بگڑنے پر ٹرین کے نیچے آتے دیکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار فوری طور پر خاتون کی مدد کے لیے پہنچی اور اسے چلتی ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے جب خاتون پولیس اہلکار نے کسی مسافر کی زندگی بچائی ہے۔

کانسٹیبل گولکر کے علاوہ پلیٹ فارم پر موجود چند دوسرے لوگ بھی اس کی مدد کے لیے پہنچ گئے، مسافر، جو ممبئی کی لوکل ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں گر گیا، چند لمحوں کے بعد اٹھتے ہوئے دیکھا گیا، بظاہر کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔

یہ ویڈیو کل سنٹرل ریلوے نے سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا اور وزارت ریلوے نے بھی اسے آج ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔سینٹرل ریلوے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے کانسٹیبل کی تعریف میں لکھا، "قابل تعریف کام کیا گیا ہے۔

اس دوران ریلوے کی وزارت نے تمام مسافروں کو یاد دلایا کہ وہ چلتے ہوئے ٹرینوں میں سوار ہونے کی کوشش نہ کریں۔ وزارت نے لکھا، آپ سے گزارش ہے کہ چلتی گاڑی میں چڑھنے یا اترنے کی کوشش نہ کریں، یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین خاتون اہلکار کی کافی تعریف کی ہے۔

Comments

- Advertisement -