The news is by your side.

Advertisement

ٹھٹھہ پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی نے خودکشی کر لی

ٹھٹھہ: گھارو تھانے میں تعینات اے ایس آئی نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، علی گل چانڈیو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیالیکن جانبرنہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے گھارو تھانے میں تعینات اے ایس آئی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ علی گل نے مبینہ طورپرسرکاری رائفل سے خودپر3فائر کیے، جس کے بعد علی گل چانڈیو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیالیکن جانبرنہ ہوسکا۔

علی گل چانڈیو کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے ستمبر 2020 میں پنجاب پولیس میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) نے دوران ڈیوٹی تھانے کے اندر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

خودکشی کرنے والے اے ایس آئی کی شناخت مجید کے نام سے ہوئی جو لاہور کے علاقے گارڈن تھانے میں انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں بیٹے کے زخمی اور معذور ہونے کے بعد مجید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اُسے اپنے جوان بیٹے کی فکر تھی کہ وہ اپاہجی کے ساتھ اپنی بقیہ زندگی کس طرح گزار سکے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں