اسلام آباد : پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی بیرون ملک تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے 7 ممالک کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے 7 ممالک کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے خط مجموعی طور پر 10 ایم ایل ایز یعنی میوچل لیگل اسسٹنس کیلئے لکھا گیا۔
حکام نے بتایا کہ عالمی مدد کیلئے فائنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے معلومات مانگی گئی ہیں۔
ایف آئی اے مطابق آسٹریلیا اور کینیڈا کو وہاں قائم کمپنیوں کی معلومات کیلئے خط لکھاگیا، سنگاپور کو ناصرعزیز اور رومیتا شیٹھی کی معلومات کیلئے خط لکھا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کو ای پلینٹ ٹرسٹیز کی معلومات، متحدہ عرب امارات کوبرسٹول انجینئرنگ اور کیلیفورنیا بیسڈکارپوریشن کیلئےخط لکھاگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کوہی ووٹن کرکٹ کلب اورابراج گروپ کیلئے جبکہ امریکا کو ٹیکساس بیسڈ کارپوریشن اور فرم کیلئے خط لکھا۔