بھارت میں پولیس اہلکاروں نے حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو دریا میں پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار پولیس نے تین اہلکاروں کو اس وقت معطل کردیا گیا جب وہ مظفر پور ضلع کے فاکولی چوکی علاقے میں حادثے کا شکار شخص کی لاش کو دریا میں پھینکتے ہوئے پکڑے گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین پولیس اہلکار دن کے وقت ایک شخص کی لاش کو مصروف سڑک پر گھسیٹے ہوئے اسے ندی میں پھینک رہے ہیں۔
What is this @bihar_police even the dead are not treated with dignity @NitishKumar pic.twitter.com/02F0LeqNqk
— Tejinder Singh Sodhi (@TejinderSsodhi) October 8, 2023
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
بعدازاں ایس ایس پی مظفر پور نے تینوں اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو لاش کو اسپتال منتقل کرنا چاہیے تھا، اہلکار اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے انجام دینے میں ناکام رہے، تینوں اہلکاروں کو معطل کردیا کردیا گیا ہے۔