تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر اجلاس، ملکی مسائل سے نمٹنے کا عزم

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف کی زیر صدارت اسپیشل کور کمانڈر کانفرنس میں طے کیا گیا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے، آئین کی عمل داری اور قانون پر عملدرآمد کے لیے فوج ہر صورت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز لیئق الرحمان کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس 7 گھنٹے تک جی ایچ کیو میں جاری رہی جس میں مختلف امور، ملکی سیاسی و داخلی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نبرد آزما رہے گی اور بچ جانے والے سلیپرز سیل کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملکی سیاسی و داخلی صورتحال پر کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئین و قانون کی پاسداری اور عمل درآمد کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اداروں کو تقویت و استحکام دینے میں بھی فوج اپنا کردار ادا کرے گی۔

کانفرنس میں طے کیا گیا کہ پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور سرحد پر نئی چیک پوسٹوں کی تکمیل جلد از جلد مکمل کرلی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

یاد رہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ حال ہی میں افغانستان کا سرکاری دورہ مکمل کر کے آئے ہیں جس میں انہوں نے افغان صدر اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج افغانستان سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے ملحقہ سرحدی علاقوں پر باڑ لگا رہی ہے جس کا نصف کام مکمل ہوچکا ہے۔


Comments

- Advertisement -