site
stats
پاکستان

علما کے تعاون کے بغیر محرم میں قیام امن ممکن نہیں، کور کمانڈر کراچی

کراچی: کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل مرزا شاہد بیگ نے کہا ہے کہ مذہبی رہنماؤں اور علماء کرام کا شہریوں کا اداروں سے تعاون ناگزیر ہے جس کے بغیر قیام امن کا تصور ناممکن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈ کوارٹرز کراچی میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مرزا شاہد بیگ کی زیر صدارت اجلاس میں محرم کے مہینے میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی اور جلوس و مجالس کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل مراز شاہد بیگ نےامن وامان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کوسراہا۔

کور کمانڈر کراچی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں، مجالس اور جلوس کے راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں جس کے لیے سیکیورٹی ادارے باہمی رابطوں کو مزید مربوط کریں اور بدلتی صورت حال پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے علمائے کرام اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام مذہبی منافرت پر مبنی مواد اور اشتعل انگیز تقاریر کر کے لوگوں کے جذبات کو بڑھکانے والے عناصر پر نظر رکھیں اور فوری طور پر اس کی اطلاع سیکیورٹی اداروں کو دیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top