The news is by your side.

Advertisement

شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائیں گے: کور کمانڈر

راولپنڈی: ٹین کورکے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ایل او سی کا دورہ کیا اور اگلے موچوں پر تعینات جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورکمانڈر راولپنڈی ندیم رضا نے ایل اوسی کے باگسرسیکٹرکا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورکمانڈر راولپنڈی نے اگلے موچوں پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کی تیاریوں کو سراہا، اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم نے کہا کہ بھارت کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور شہری آباد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں