تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ہرادھنیا نظام ہاضمہ اور ہڈیوں کے امراض کیلئے مفید قرار

کراچی : ماہرین طب نے ہرادھنیے کو نظام ہاضمہ اور ہڈیوں کے امراض کےلیے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

بہترین غذائیں تناول کرنا ہر انسان کی زندگی کا لازمی حصہ ہوتا ہے مگر غذا سے اسی وقت لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے جب نظام ہاضمہ کے مسائل کا سامنا نہ ہو لیکن اگر اپنی غذا میں ہرادھنیے کا استعمال کیا جائے تو نظام ہاضمہ کی خرابی سے بچا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سے ہڈیوں کے امراض بھی انسان کو شدید مشکلات سے دوچار کردیتے ہیں، بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کی ہڈیاں کمزور ہوتی جاتی ہیں لیکن ہرا دھنیا ہڈیوں کے امراض کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین طب نے ہرادھنیا کو انسانی صحت کیلئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرے دھنیے کا استعمال ناصرف نظامِ ہضم اور ہڈیوں کے امراض کےلیے نہایت ہی مفید ہے بلکہ یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکے رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -