منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

بھٹے کے بال سونے سے زیادہ قیمتی کیوں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ یقین کرسکتے ہیں کہ بھٹے کے بال سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہوسکتے ہیں؟ تاہم اس کی یہ افادیت آپ کو ایسا سوچنے پر مجبور کردیگی۔

معروف حکیم آغا کی جانب سے گردوں کے علاج کے لیے بھٹے کے بال کا ایک بہترین نسخہ صارفین کو بتایا گیا ہے جو کہ ہزاروں روپے کی دوائی کے مقابلے میں بہتر ہے۔ تاہم اس سے استعمال کرنے سے پہلے کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ لینا بھی نہایت بہتر ہوگا۔

ہمارے جسم کے اہم ترین اعضا میں گُردے سرفہرست ہیں اور یہ ہمارے جسم سے مضر زہریلے مادے نکالنے کا کام انجام دیتے ہیں جبکہ گردون کی وجہ سے جسم میں پانی، دیگر سیال اور معدنیات کی سطح بھی برقرار رہتی ہے۔

- Advertisement -

کوئی بھی انسان اگر صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے تو بہت ضروری ہے کہ اس کے گُردے مناسب طریقے سے کام کریں اور صحتمند رہیں۔

اگر کسی شخص کو پتھری ہو!

گردوں میں اگر پتھری ہوجائے تو وزن میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بخار، متلی اور پیٹ کے نچلے حصے میں شدید درد کے ساتھ پیشاب میں تکلیف کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

پتھری کا علاج بھٹے کے بالوں سے کرنے کا نسخہ

حکیم آغا کے مطابق گُردے کی پتھری کو جسم سے نکالنے کے حوالے سے بھٹے کے بال انتہائی موثر ہیں۔ مکئی کے بالوں کو اُبال کر اس پانی کو پیا جاسکتا ہے۔ یہ عمل گُردوں میں نئے پتھروں کو بننے سے بھی روکتا ہے۔

حکیم نے مریضوں کے لیے جو نسخہ تجویز کیا ہے اس کے مطابق

بھٹے کے بال 30 گرام، خربوزے کے بیج 50 گرام اور کلتھی کی دال 10 گرام لے لیں۔ تینوں چیزوں کو ایک کپ پانی میں اُبال لیں پھر اسے چھان کر روزانہ پئیں۔ انشا اللہ چند دنوں کے استعمال سے ناقابل یقین نتائج حاصل ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں