تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

ابوظبی میں داخلے پر کورونا ایپس میں گرین اسٹیٹس ضروری

ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنایا گیا پروٹوکول اپ ڈیٹ کرکے دوبارہ ترتیب دے دیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق جمعرات30 دسمبر سے امارات کی دیگر ریاستوں سے گاڑیوں کے ذریعے ابوظہبی میں داخل ہونے والوں کو چیک پوائنٹ پر الہوسن ایپ پر کورونا ویکسین کا گرین پاس ضروری دکھانا ہو گا۔

ابوظہبی میڈیا آفس نے منگل کو ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ جن افراد نے کورونا ویکسین کی پوری خوراک نہیں لی ان کے لیے ریاست میں داخلے کی اجازت کے لیے 96 گھنٹوں کے اندر موصول ہونے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی طور پر پیش کرنا ہوگا۔

وضاحتی بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات سے نمنٹے کے لیے نئے پروٹوکول میں کورونا وائرس کے ممکنہ کیسز کا تیزی سے پتہ لگانے کے لیے ای ڈی ای سیکنر استعمال کیا جائے گا۔

ابوظہبی میڈیا آفس نے ٹوئٹر کے پیغام میں مزید واضح کیا ہے کہ ریاست میں داخلے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا جانا کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے صحت عامہ کے مطابق احتیاطی تدابیر میں اضافہ کی کوششوں کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ منگل 28 دسمبر کو یہاں 1846 کورونا کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ رواں ماہ کے آغاز میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 50 سے بھی کم رپورٹ ہو رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -