بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پنجاب میں کورونا بڑھنے لگا، حکومت نے خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے عوام سے اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسزبڑھنےپر لاک ڈاؤن سےمعاملات زندگی متاثرہوسکتےہیں۔

وزیرصحت پنجاب نےعوام کوکوروناوائرس کےبڑھتے خدشہ سےآگاہ کردیا۔وزیرصحت نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتےمیں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ دیکھنےمیں آرہاہے، پنجاب کےتعلیمی اداروں میں ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا پھیلاؤ سےپوری دنیامیں عام اجتماعات پرمکمل پابندی عائدہوچکی ہے، ایس اوپیز پر عملدرآمدنہ کرنےسےکوروناپھیلنےکاخدشہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوروناوباپربہت مشکل سےقابو پایا گیا ہے محکمہ صحت پنجاب نےعام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیارکر لیے ہیں اس کے باوجود عوام سےاجتماعات میں جانےپرمکمل گریزکی اپیل کرتےہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سندھ کےبعض علاقوں میں کیسزبڑھنےپردوبارہ لاک ڈاؤن شروع ہوچکا، پنجاب میں کیسزبڑھنےپر لاک ڈاؤن سےمعاملات زندگی متاثرہوسکتےہیں، پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں