تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

برطانوی بحریہ میں کرونا پھیلنے لگا، ترجمان رائل نیوی نے تصدیق کردی

لندن : برطانیہ بحریہ کے طیارہ بردار حملہ آور گروپ میں کرونا وائرس کی مہلک وبا پھیلنے لگی، رائل نیوی نے عملے کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔

غیر میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی شاہی بحریہ کے طیارہ بردار حملہ آور گروپ کے عملے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی تصدیق ہوگئی، ترجمان رائل نیوی نے جاری بیان میں کہا کہ باقاعدگی سے کیے گئے کرونا ٹیسٹوں میں عملے کے کچھ ارکان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب تک رائل نیوی کے 100 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جو بحری بیڑے پر سوار ہیں اور بحری بیڑہ اب بحر ہند میں داخل ہوچکا ہے۔

برطانوی شاہی بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بحری بیڑے پر امریکی جنگی جہاز اور ہالینڈ کا ایک فریگیٹ بھی شامل ہے جب کہ اس بیڑے پر عملے کی کل تعداد 3 ہزار 700 کے قریب ہے۔

ترجمان رائل نیوی کا کہنا ہے کہ عملے کے کچھ ارکان کے کرونا سے متاثر ہونے کے باوجود گروپ کے عملی اہداف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -