تازہ ترین

پاکستان میں کرونا مریضوں‌ کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد : ملک بھر میں جان لیوا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 2450 ہوگئی، جبکہ وائرس سے متاثرہ  35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 2450 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دورا 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کيسز 920 جبکہ سندھ میں تعداد 783 ہوگئى، خیبرپختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 98 ، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 190 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 126 افراد کرونا وائرس سے مکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں، پاکستان میں صحتیابی کی شرح 1.9 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ وائرس کے 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے صتحیاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے گزشتہ روز اپنا پلازمہ عطیہ کیا تھا، جس پر ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے بتایا کہ ایف ڈی پلازمہ استعمال کرکے اینٹی باڈیز بنائے گئے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے بعد مکمل صحت یاب ہونے والے یحییٰ جعفری نے کہا تھا کہ میرا خون پاکستان کے کام آجائے تو یہ میرے لیے سعادت ہوگی، میری خوش نصیبی ہے کہ میرا پلازمہ کسی کے کام آئے گا، پلازمہ دینے پر بہت خوش ہوں جبکہ یحییٰ جعفری کی والدہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سب نے ساتھ دیا۔

Comments

- Advertisement -