تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا وائرس، سعودی عرب سے آئی حوصلہ افزا خبر

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے بھی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 359 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، ملک میں وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 41 ہزار 854 ہوگئی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 370 افراد صحت یاب ہوئے، اب تک 3 لاکھ 28 ہزار 165 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 21 افراد ہلاک ہوئے، اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 165 ہو چکی ہے۔

حکام کے مطابق مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 524 رہ گئی ہے جن میں سے 829 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 55 نئے مریض سامنے آئے، ریاض 25، مکہ 23، ینبع 19، حائل 16، خمیس مشیط 15، المبرز 14، الخرج 12، وادی الدواسر 12 ، نجران 10 ، الھفوف 9، جدہ 9 اور ابہا میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 11 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 11 شہروں میں 2، 2 اور 3 شہروں میں 3،3 جبکہ 5 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -