تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

تشویشناک صورتحال، کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 22 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ جاری ہے، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 22 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح میں تیزی آنے لگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین 22.65 فیصد شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد میں کورونا کی یومیہ شرح 0.32 فیصد ، اسلام آباد میں 2.31، پشاور میں 3.32 فیصد ،لاہور میں 2.76 فیصد اور راولپنڈی میں1.05 فیصد رہی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا میں یومیہ شرح 1.64 ،فیصل آباد میں 0.15 ، ایبٹ آباد میں4.17 فیصد ، نوشہرہ میں 5 فیصد ، مردان میں2.44 فیصد ، مظفر آباد میں 6.25 اور میرپور میں 1.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کوئٹہ، دیامر، گلگت، اسکردو ، بنوں،صوابی،سوات ، بہاولپور،جہلم، گوجرانوالہ، گجرات ملتان میں یومیہ کورونا شرح صفر رہی۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 382 نئے کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد رہی۔

Comments

- Advertisement -