تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کورونا کیسز میں اضافہ، اسکول بند کرنے کا فیصلہ

ریاض: سعودی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی بڑھتی صورت حال کے پیش نظر اسکول بند کرکے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے دارالحکومت ریاض میں کووڈ 19 کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث متعدد اسکول انتظامیہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکولوں کے پرنسپلز نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اسکول بند کرنے اور تعلیم آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ اپنے طور پر کیا ہے۔

ادھر سعودی وزارت تعلیم تمام پرنسپلز کو اس حوالے سے یہ اختیار دیے ہوئے ہے کہ اگر کسی اسکول میں توجہ طلب حد تک کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ پر آجائیں تو وہ آن لائن تعلیم کا آغاز کرسکتے ہیں۔

ایسی صورت میں پرنسپل، طلبہ و طالبات، اساتذہ و استانیوں اور اسکول عملے کی صحت و سلامتی کی خاطر آن لائن تعلیم کا فیصلہ ممکن ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے وزارت تعلیم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آن لائن ایجوکیشن کےلیے ’مدرستی‘ کے عنوان سے پروگرام شروع کیا تھا جو کافی کامیاب رہا۔

Comments

- Advertisement -