تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کورونا کیسز: اسلام آباد میں مزید تعلیمی ادارے بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز سامنے آنے پر مزید 3 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا ‏گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنےآنےکاسلسلہ برقرار ہے ‏اور مزید تین تعلیمی اداروں کو بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد آج بند ہونے والے ‏تعلیمی اداروں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نےڈپٹی کمشنر کے نام مراسلہ لکھ کر آگاہ کیا ‏ہے کہ ماڈل کالج فار گرلز جی سکس ٹو، ماڈل کالج فار گرلز ماڈل ٹاؤن ہمک اور ماڈل اسکول فار ‏بوائز آئی نائن فور میں کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی انتظامیہ متاثرہ تعلیمی ادارےتاحکم ثانی بندکرے، انتظامیہ ‏متاثرہ تعلیمی اداروں میں کونٹیکٹ ٹریسنگ،ٹیسٹنگ کرے اور پازیٹیو طلبا و طالبات کےقریبی افراد ‏کے ٹیسٹ کرائے جائیں۔

گزشتہ روز بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ ‏‏2کالجوں میں کورونا کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں بند کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -