The news is by your side.

Advertisement

بیرون ملک سے آئے مزید مسافروں میں کورونا کیسز رپورٹ

کراچی: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آگئے۔ دو روز میں ‏صرف کراچی ایئرپورٹ پر کورونا کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ‏

تفصیلات کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والے 6 مسافروں کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ‏مسافر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچےتھے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 3 مسافروں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں جب کہ باقی 3مسافروں ‏کی عمریں 35 سے 41 سال ہیں۔

گزشتہ روز بھی غیرملکی پروازکے5 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ مثبت ‏‏آنے پر مسافر کو اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔

ائیرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ رپورٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں نئی ٹریول ‏‏ایڈوائزری جاری کی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ‏‏مسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہوں گے، کراچی ایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلیے گئے اور ‏‏محکمہ صحت کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

سی اے اے حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر محکمہ صحت کی ٹیمز کے ہمراہ ہوں ‏‏گے، ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں