The news is by your side.

Advertisement

بیرون ملک آئے مزید مسافروں میں کورونا کیسز رپورٹ

بیرون ملک سے پشاور آنے والے مزید مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی، 5 مئی سے ‏اب تک43 مسافر کورونا مثبت نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باچاخان ایئرپورٹ پرمسافروں کی ریپڈٹیسٹ کے ذریعےجانچ پڑتال جاری ہے ‏اور بحرین سے پشاورپہنچنےوالی پرواز کےایک مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا۔ مسافر غیرملکی ‏ایئرلائن کی پروازجی ایف 784 سے پشاور پہنچا تھا۔

ابوظہبی سےپشاور پہنچنے والے 2 مسافروں کےکورونا ٹیسٹ بھی مثبت نکل آئے۔ دونوں مسافر ‏نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے631 سے پشاور پہنچے تھے۔ ‏

پشاورائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے 3 متاثرہ مسافروں کو کھانا فراہم کیا گیا۔ کوروناوائرس ‏سےمتاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کرنےکیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔ پشاور میں مجموعی طورپر5مئی ‏سے اب تک43 مسافرکورونا مثبت نکلے۔

دوسری جانب جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات کا سول ایوی ایشن اتھارٹی ‏نے ‏نوٹس لے لیا۔ ‏

پاکستان میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سول ایو ی ایشن ‏کا ‏کہنا ہے کہ کچھ مسافروں نے جعلی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا ایسے ‏‏مسافروں نے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔

سی اے اے کے مطابق ان واقعات سے کورونا پر قابو پانے کی قومی سطح پر کی جانے والی ‏‏کوششوں کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ ‏‏کرائیں۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ درست کیوآرکوڈ کے بغیر کسی مسافر کی منفی رپورٹ قبول نہیں ‏‏کی جائے گی اور رپورٹ کی کاپی قابل قبول نہیں ہوگی، ایسے مسافر جو پاس ٹریک ایپ میں ‏‏رجسٹرڈ نہ ہوں وہ پاکستان سفر کے اہل نہیں۔

سی اےاے نے کہا ہے کہ تمام ایئرلائینز ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں، سول ایوی ایشن ‏‏کے ساتھ ایئرلائن آپریٹرز،اسٹیک ہولڈرز کی بھی ذمہ داری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں