جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بھی مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کرونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی حکام نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بھی دو ہفتے کےلیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی میں کرونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھاتے ہی حکومت نے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون کا دوبارہ نفاذ شروع کردیا، اسمارٹ لاک ڈاون متاثرہ یوسیز میں آج رات 12 بجے سے 17 اکتوبر تک ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بھی 2 ہفتے کےلیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا، گلشن اقبال کے المصطفیٰ اپارٹمنٹ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

الخلیج ٹاور سمیت گلستان جوہر بلاک 13 کے کچھ علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن لگارہا ہے، لاک ڈاون کی زد میں آنے والے عسکری فور کے کچھ گھر، مارٹن کوارٹرز کے متاثرہ گھر بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال کے المصطفیٰ اپارٹمنٹ میں کورونا کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عسکری فور میں کورونا کے 15 کیسز، گلستان جوہر بلاک 13 میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ الخلیج ٹاور میں 21 کیسز، مارٹن کوارٹرز میںم 11 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

کراچی میں کرونا وائرس کا دوسرا حملہ، مختلف علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں بھی 2 ہفتے کیلئے مایئکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے، کورنگی کی مخصوص یوسیز میں آج شام 7 بجے سے 15 اکتوبر تک لاک ڈاؤن ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں