تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: کرونا کیسز میں اضافہ، زائرین کیلئے نیا حکم نامہ جاری

ریاض : سعودی عرب میں ایک مرتبہ پھر کرونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے انتظامیہ نے تمام زائرین کےلیے ماسک کی پابندی لازمی قرار دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں عالمی وبا کرونا وائرس نے ایک بار پھر پنجے گاڑنا شروع کردئیے ہیں جس سے بچاؤ کےلیے سعودی حکام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سخت کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حرمین میں نماز اور طواف میں سماجی فاصلے پر عمل درآمد کل سے ہوگا، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کےلیے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں۔

حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زائرین کو ماسک پہننے کی پابندی کرنا ہوگی اور مسجد الحرام میں موجودگی کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -