The news is by your side.

Advertisement

کرونا وائرس: عیدالاضحیٰ سے متعلق رہنما اصول تیار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے کرونا سے متعلق  رہنما اصول تیار کر کے تمام صوبوں کو  آگاہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں کے ساتھ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھی رہنما اصولوں سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر میں اجلاس کی صدارت کی اور بتایا کہ اصول و ضوابط کے مطابق مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلے برقرار رکھنا، قواعد پر عمل درآمد کے علاوہ مویشیوں کے ریوڑ علیحدہ علیحدہ کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: مویشی منڈیاں کہاں قائم کی جائیں گی، حکومت کی ہدایات جاری

وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نے مویشی منڈی کی مکمل نگرانی کے لیے مؤثر طریقے کار مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مویشی منڈیاں مخصوص مدت کے لئے شہروں کے باہر قائم کرنے، منڈیوں میں جانور لانے والے افراد کا ٹیسٹ لازمی قرار دینے اور قواعدوضوابط پر عملدرآمد کے لئے علماء کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز پیش کی۔

اسد عمر نے این سی او سی ممبران کو آگاہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستانی اعدادوشمار کو مصدقہ قرار دیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں