تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کورونا بحران: سعودی ویلتھ فنڈ کا حیران کن اقدام

ریاض : سعودی عرب کے پبلک انوسمنٹ فنڈ کی جانب سے کرونا بحران کے دوران دنیا بھر کی بڑی کمپنیوں نے بھاری سرمایہ کاری کردی گئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے بڑی بڑی کمپنیوں کو مالی بحران سے دوچار کررکھا ہے تاہم اس دوران خلیجی ریاست سعودی عرب کے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے دنیا کی صف اوّل کی کمپنیوں کے 7 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے حصص خریدے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ویلتھ فنڈ نے بوئنگ، فیس بک، ڈزنی، میریٹ اور اسٹار بکس، سٹی گروپ (امریکا) اور بینک آف امریکا سمیت متعدد کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تین سو ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے سعودی ادارے نے برٹش پیٹرولیم، ٹوٹل اور رائل ڈچ شیل کے حصص خرید لیے ہیں۔

ماہرین اسٹاک مارکیٹ کا کہنا ہے کہ سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ نے اس خیال سے ان کمپنیوں میں اپنی سرمایہ کاری کی ہے کہ کرونا بحران ختم ہونے کے بعد یہ کمپنیاں جلد ہی مالی بحران سے بھی نکل آئیں گی اور ان کی مالیت دوبارہ بڑھ جائے گی۔

نومورا ایسٹ منیجمنٹ مڈل ایسٹ کے چیف ایگزیکٹیو طارق فضل اللہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ان کمپنیوں کا طویل جائزہ لینے کے بعد ان کے شیئرز اس وقت خریدے گئے ہیں جب ان کی قیمتیں گر ہوئی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان کی قیمتیں دوبارہ بڑھیں گی۔

خیال رہے امریکی سٹاک مارکیٹ میں عالمی لاک ڈاؤن کے بعد 30 فیصد کمی آئی تھی لیکن امریکی حکومت کی مداخلت کے بعد 15 فیصد تک ریکوری ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -