The news is by your side.

Advertisement

کرونا کے وار، پاکستان میں 41 اموات کی تصدیق، 130 صحت یاب

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے مرنے والےافراد کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے  اعداد و شمار کے مطابق  ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2708 تک پہنچ گئی ہے، سب سےزیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جہاں 1072 مصدقہ کیسز ہیں، سندھ میں 839، خیبرپختونخواہ میں 343، بلوچستان 175، گلگت بلتستان 193، اسلام آباد 75، آزاد کشمیر میں اب تک 11 کیسز رپورٹ جبکہ ملک بھر میں 130 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چمن میں کرونا کے مریضوں کیلئے قرنطینہ سینٹر مکمل ہوگیا جبکہ تفتان میں گیارہ ایکڑ رقبے پر قرنطینہ مرکزکےقیام کا آغاز ہوگیا جہاں کنٹینرسٹی میں تین سوساٹھ افراد کو رکھنےکی گنجائش ہوگی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں