تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ملک بھر میں کرونا کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے اعداد وشمار جاری

اسلام آباد: ملک میں کرونا وبا کے نتیجے میں کس شہر میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی نے تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے ملک میں کرونا وبا کےباعث ہونے والی اموات کےاعداد و شمارجاری کئے، یہ اعداد وشمار صوبے اور شہروں کی بنیاد پر جاری کئے گئے۔

صوبوں میں جاں بحق افراد کی تعداد

این سی او سی کے مطابق ملک میں کروناسےتاحال 7985اموات ہوچکی ہیں، اس عالمی وبا کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبے پنجاب میں ہوئی، جہاں دو ہزار نو سو اناسی افراد اس کا نشانہ بنے، دوسرے نمبر پر صوبے سندھ رہا ، جہاں کرونا کے باعث دو ہزار نو سو گیارہ افراد لقمہ اجل بنے، خیبرپختونخوا میں کروناسے1359 اموات ہوچکی ہیں،اسی طرح اسلام آبادمیں309 اور آزادک شمیرمیں164 جبکہ گلگت بلتستان میں97 اموات ہوچکی ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں کرونا کے باعث جاں بحق افراد کے اعداد وشمار

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے شہروں کے لحاظ سے کرونا کے باعث جاں بحق افراد کے اعدادو شمار میں کراچی سر فہرست ہے، جہاں کووڈ نائنٹین کے باعث 2536 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، حیدرآبادمیں109، سکھرمیں26اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق لاہور میں کروناسے 1250،راولپنڈی میں454اموات ہوچکی ہیں، اسی طرح ملتان میں 197، سیالکوٹ111،بہاولپورمیں 83،گوجرنوالہ83، مظفرگڑھ میں51،رحیم یارخان میں67 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پشاور میں کروناسے395، سوات 97،نوشہرہ76،لوئردیرمیں70،ایبٹ آبادمیں63 ،مردان میں 71،مالاکنڈ میں 55 افراد اس وبا کے باعث ابدی نیند سوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  این سی او سی نے کرونا کے لئے مختص وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کردیں

اسی طرح کوئٹہ میں109،پشین14،قلعہ سیف اللہ میں12اموات ہو چکی ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق گلگت میں کروناسے 36، اسکردو میں 29، مظفرآبادمیں44،میرپور29، پونچھ میں25 افراد اس وبا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -