اسلام آباد : پاکستان میں مزید 58 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی، ملک بھر میں ایک ہزار490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کیسز کےتازہ ترین اعداد وشمارجاری کردیئے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 58 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار323 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار205 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔
ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 49ہزار285 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار490افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ33 ہزار 630 تک جا پہنچی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.02 فیصد ہوگئی جبکہ کورونا کے 8لاکھ 64ہزار931 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 3 لاکھ23 ہزار 828، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34ہزار 558، بلوچستان میں 25 ہزار 819 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 766، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 519 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 افراد میں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔