اہم ترین

کورونا ڈیوٹی؛ پاک فوج کا انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس کلیم نہ کرنے کا فیصلہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ صحت عامہ کےتحفظ کیلئےملک بھر ‏میں پاکستان آرمی کو سول اداروں کی معاونت کیلئےطلب کیاگیاہے پاکستان آرمی نےکسی بھی قسم ‏کا انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس کلیم نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ دیتے

ہوئے کہا کہ کورونا مثبت کیسزکی شرح خطرناک ‏حدتک بڑھ گئی ہے 23اپریل کو 157 افراد کورونا کی وجہ سےاپنی زندگی سےمحروم ہوگئے اس ‏وقت 570 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 4 ہزار سے زائدکی کشیدہ صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح اموات 2.16 فیصدتک پہنچ چکی ہے این سی سی نےکورونا وبا ‏کی تیسری لہر پر قابو پانےکیلئے اہم فیصلےکیے، صحت عامہ کےتحفظ کیلئےملک بھر میں ‏پاکستان آرمی کو سول اداروں کی معاونت کیلئے طلب کیاگیاہے ایسے میں پاکستان آرمی نےکسی ‏بھی قسم کا انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس کلیم نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک بھرکےمثبت شرح والے 16شہروں میں پاک فوج تعینات ہے ‏آج صبح 6 بجے سے تمام اضلاع میں انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی ٹیمز پہنچ گئی ہیں، پاکستان ‏آرمی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلاتےہوئےہرممکن اقدام اٹھائےگی، قانون پرعملدرآمدکی بنیادی ‏ذمہ داری سول اداروں کی ہے لیکن قیام امن کیلئے پاک فوج سول اداروں کی بھرپور مدد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس ماسک کااستعمال اورحفاظتی گائیڈلائنز پر عمل کر کے ہی ہم اس وبا ‏سےنمٹ سکتےہیں احساس ذمہ داری کی وجہ سےہمیں اس وبانےدوسرےممالک کی نسبت زیادہ ‏نقصانات سےبچایاہےامیدہےعوام دوبارہ احساس ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کردار بھی ادا ‏کریں گے۔

Comments

ویب ڈیسک

Recent Posts

اداکارہ صبا قمر نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

اداکارہ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ…

5 گھنٹے ago

ٹوکیو اولمپکس: کرونا کا شکار کھلاڑی مقابلوں سے دستبردار

کرونا کیسز میں اضافے کے باعث ایونٹ کو خدشات

6 گھنٹے ago

زیادہ بجلی کون کھاتا ہے؟ بٹ‌ کوائن یا پاکستان، حیران کن انکشاف

بٹ کوائن کے نام سے اکثریت صارفین واقف ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں…

6 گھنٹے ago

’ان فالو کا بٹن موجود ہے‘ تنقید پر اداکارہ مریم نفیس برہم! صارف کو ان فالو کا مشورہ

اداکارہ مریم نفیس نے تنقید کرنے والے صارف کو اپنی پروفائل ان فالو کرنے کا…

7 گھنٹے ago

خاتون 2 سالہ بچی کو گاڑی میں بھول گئی! گرمی کی وجہ سے بچی دم گھٹنے سے ہلاک

واشنگٹن : امریکی عدالت نے کئی گھنٹوں تک دو سالہ بچی کو گاڑی میں بھولنے…

8 گھنٹے ago

کراچی میں قربانی کے بےقابو جانور پر فائرنگ کا واقعہ: ملزمان ضمانت پر رہا

کراچی : عید الاضحیٰ کے روز اسکیم 33 میں قربانی کے بے جانور کو فائرنگ…

8 گھنٹے ago