تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کورونا کے خاتمے کا مشن: سعودی عرب اور امارات سے متعلق اچھی خبر

ریاض: خلیجی محکمہ شماریات نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کے اعتبار سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کو سرفہرست قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارت اور قطر کورونا سے صحت یابی کے حوالے سے نمایاں‌ ہیں، اسی وجہ سے یہ ممالک سرفہرست ہیں۔

خلیجی محکمہ شماریات نے بتایا کہ جی سی سی ممالک میں کورونا سے متاثرین کے 19 لاکھ 73 ہزار 312 مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے اور ان میں سے اٹھارہ لاکھ 71 ہزار 703 افراد صحت یاب ہوچکے۔ قطر میں 97.9 فیصد مریضوں نے وبا کو شکست دی اور امارات میں 96.4 فیصد افراد وبا سے صحت یاب ہوئے۔

اسی طرح سعودی عرب میں صحت یابی کی شرح 96.1 رہی۔ کویت 95.1 فیصد سے چوتھے، سلطنت عمان 92.2 فیصد سے پانچویں اور بحرین 87.9 فیصد سے چھٹے نمبر پر ہے۔

شماریات کے خلیجی مرکز کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کے مجموعی اعدادوشمار کے مطابق اب تک 31 ملین سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

سعودی عرب : کورونا وائرس سے متعلق سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

قبل ازیں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا سے مؤثر مقابلے کے حوالے سے دنیا کے 20 بہترین ملکوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ خلیجی ممالک میں بڑے پیمارے پر ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جلد وائرس پر مکمل طور پر قابو پالیں گے۔

Comments

- Advertisement -