The news is by your side.

Advertisement

کرونا وبا: قائداعظم یونیورسٹی کے تحت ہونیوالے امتحانات ملتوی

اسلام آباد:  ملک بھر میں کرونا کی وبا تیزی پھیلنے لگی ہے، اسی تناظر میں قائد اعظم یونیورسٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کے باعث قائداعظم یونیورسٹی کے تحت ہونیوالے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں، قائداعظم یونیورسٹی کےتحت امتحانات نو نومبر سےتیرہ نومبر تک ہوناتھے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کےباعث بی اے، بی ایس سی اور بی کام کےامتحانات ملتوی کئےگئے، امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائیگا۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی کو 6 نومبر تک سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  مثبت کرونا کیسز کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بھی بند

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کورونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو سیل کیا گیا، 6 نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی، ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزارت قومی صحت نے اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی، ڈی ایچ او نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کے نام مراسلہ لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مختلف سیکٹرز کی گلیوں میں کورونا سرویلنس کی، بعض گلیوں میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں