تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا کی وبا 173 ممالک تک پھیل گئی، ہلاکتوں کی تعداد 8967 ہوگئی

روم / میڈریڈ / لندن: اٹلی، اسپین میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، وائرس نے دنیا کے 173 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 967 سے تجاوز کرگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس میں 24 گھنٹے کے دوران 455 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 978 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔

اٹلی کے علاقے لومبارڈے اور میلان کو وبا کا مرکز قرار دیا جارہا ہے جہاں 1500 سے زائد افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔

دنیا بھر میں ہلاکت خیز وائرس کی وبا 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8965 ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین میں مزید 8 افراد کی موت واقع ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3245 ہوچکی ہے جبکہ 34 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 80،928 تک پہنچ گئی ہے تاہم صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 70 ہزار 420 ہوچکی ہے۔

ایران میں اس ہلاکت خیز وبا سے 1135 افراد ہلاک ہوئے جبکہ امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 154 ہوگئی۔ اسپین میں 638، فرانس 264، برطانیہ میں 104، جنوبی کوریا 91، نیدرلینڈز 58، جاپان 32، سوئٹزرلینڈ 33، جرمنی 28، انڈونیشیا میں 19، بیلجیئم میں 14 افراد مہلک وائرس سے اب تک ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -