تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا کی عالمی سطح پر تباہ کاریاں جاری

جینیوا: دنیا بھر میں کرونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد اضافے کے بعد 32 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی جبکہ 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اضافے کے بعد 32 لاکھ 32 ہزار 975 سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی اضافے کے بعد 2 لاکھ 28 ہزار 517 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کے 19 لاکھ 96 ہزار 823 مریض زیرعلاج ہں جن میں سے 59 ہزار 766 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دس لاکھ 7 ہزار 635 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملکی صورت حال کی بات کی جائے تو امریکا کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 61 ہزار 670 کے قریب مریض دوران علاج ہلاک ہوچکے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار سے متجاوز ہوگئی۔ امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 55 ہزار 492 کرونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 18 ہزار 671 کی حالت تشویش ناک جبکہ 1 لاکھ 47 ہزار 411 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کی تباہی کسی دہشت گرد حملے سے زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او

اسپین دنیا کا دوسرا متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک دو لاکھ 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ یہاں 24 ہزار 275 اموات ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی اور یہاں اب تک دو لاکھ 3 ہزار  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 26 ہزار، فرانس میں 24 ہزار 87، جرمنی میں 6 ہزار 467، ترکی میں تین ہزار 81، روس مٰں ایک ہزار 73، ایران میں پانچ ہزار 957، چین میں کُل ہلاکتیں چار ہزار 633، سعودی عرب میں 157 اور پاکستان میں 361 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -