جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کرونا: گورنر سندھ کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے اہم ملاقات کی۔ اس دوران امن وامان کی صورتحال اور کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے درمیان ہونی والے ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً سندھ رینجرز کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں سندھ رینجرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے، کرونا کے خلاف قوم، فوج، رینجرز اور پولیس متحد اور ہمہ وقت تیار ہے، سندھ رینجرز کی فورس عوام کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کاوش کررہی ہے۔ رینجرز اور پولیس کے جوان کرونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ٹائیگرفورس کی ضروریات سے متعلق تیاری، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

دریں اثنا ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا کہ کروناوائرس کے خلاف حکومتی احکامات پر بھرپور عمل یقینی بنارہے ہیں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں