تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

کرونا: سعودی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، نرس کو خراج تحسین

ریاض: سعودی عرب میں نئے تعمیر ہونے والے کرونا اسپتال کو خراج تحسین کے طور پر خاتون نرس کے نام سے منسوب کردیا گیا جو حالیہ دنوں وبائی مرض سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئی تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کروناوائرس کے خلاف جنگ کے لیے سعودی شہر مدینے میں بدھ کے روز نئے اسپتال کا قیام عمل میں آیا، جو وبائی صورت حال کے تناظر میں شہریوں اور مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے اسپتال کو ’نوجود الخیباری‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، یہ نام ایک خاتون نرس کا تھا جو مملکت میں کروناوائرس کے خلاف کمربستہ ہوکر اپنے پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہی تھیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے اس اقدام کو مقصد اسپتال اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جو اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کی وبا سے حفاظت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ’نوجود الخیباری‘ اسپتال کو ہنگامی بنیاد پر صرف 59 دن کے اندر تعمیر کروایا گیا ہے، جہاں ابتدائی طور پر کرونا مریضوں کے لیے 100 نصب کیے گئے ہیں۔ مدینے کے گورنر نے اسپتال کے قیام میں وزارت توانائی کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

- Advertisement -